اشتہار

سوات: خوازہ خیلہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

سوات : خوازہ خیلہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2206 گرام چرس اور 178 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار افراد میں مشتاق، گل زار حسین، عرفان اللہ، مطیع اللہ، برکت علی اور محمد شامل ہیں۔

اشتہار

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات منتقل کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار

اشتہار