اشتہار

سوات: سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

سوات () سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ مینگورہ پولیس نے کارروائی کی اور احسان اللہ ولد سید محمد، ساکن دیر اپر حال مینگورہ، کو حراست میں لے لیا۔

اشتہار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کے واقعات کی نگرانی جاری ہے، جبکہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار

اشتہار