آج کی خبریںسوات کی خبریں

اوآئی سی کا اجلاس حسب سابق ناکام اور بے معنی ثابت ہوا،عبدالواسع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )  جماعت اسلامی خیبر پختونوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کہا ہے کہ امت مسلمہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم اور بربریت دل برداشتہ ہوچکے ہیں،پور ی امت کو توقع تھی کہ عالم اسلام کی تنظیم او آئی سی امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر فلیٹ فارم پر صف اول کا کردار ادا کریگی،لیکن او آئی سی نے بھی اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کے بجائے نام نہاد بیانات کا وہی پرانا اور روایتی اندا ز اپنا یا،اوآئی سی کے حالیہ اجلاس میں فلسطین کے حوالے سے جو قرارداد پیش کیا گیا وہ بھی عام روایتی شقوں پر محیط ہے جوکہ ہمیشہ سے چلا آرہا ہے،امت مسلمہ کو امید تھی کہ او آئی سی فلسطینیوں کو انکا حق دلانے کیلئے پورے عالم اسلام کو متحد کرنے کی کوشش کریگی لیکن وہ امید بھی دم توڑ گئی اور اوآئی سی کا اجلاس حسب سابق ناکام اور بے معنی ثابت ہوا،اسرائیل نے کارپٹ بموں کی بمباری سے فلسطینی بچوں،مردوخواتین اور حتی کے بوڑھوں اور معذوروں کو اپنی ظلم کا نشانہ بناکر شہید کیا۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدا لوسع نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ سوا ت میں جماعت اسلامی سوات کے ضلعی ذمہ داران، تحصیل و مقامی امراء،جے آئی یوتھ اورصدور و سیکرٹریز شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین اور خصوصاً کی قائدین اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہے جنہوں نے تھوڑے سے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور اسرائیل کے عزائم کو ناکام بناکر سیز فائر پر مجبور کردیا،لیکن سیز فائر سے فلسطینیوں پر اسرائیل کے عزائم و بربریت کا سلسلہ تھما نہیں ہے بلکہ انکے مظالم جاری ہیں،فلسطین کے غیور مسلمانوں کی تنظیم حماس کے قائدین جناب خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ نے جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت، کارکنان اور عام پاکستانی عوام سے مدد کی اپیل کی ہے،اس سلسلے میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوانے پشاور میں 30 مئی کولبیک القدس ملین مارچ کے انعقا دکا فیصلہ کیا ہے،جسمیں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے عوام اوجماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے اور دنیابھر میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنیں گے،انہوں نے پاکستانی عوام سے اس ملین مارچ میں شرکت اور میڈیا سے بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے۔اجلاس سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا

Related Articles

Loading...
Back to top button