انسدادِ دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی

کوئٹہ : انسدادِ دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے ماہ رنگ بلوچ کو ایف سی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق گوادر میں منعقدہ ایک جلسے کے دوران ایف سی اہلکار شبیر بلوچ ہجوم کے مبینہ پتھراؤ کا نشانہ بنے تھے، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع کے دوران پیش آیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیا۔


