سوات میں 12سے18سال تک افراد ویکسین لگواسکتے ہیں،ڈی سی جنید خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ سوات میں 12 سے 18 سال تک کی عمر کے تمام افراد اب مخصوص ویکسی نیشن سنٹرز پر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان افراد کو صرف Pfizer ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈی سی سوات جنیدخان کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں اس مہم کا آغاز چارباغ سے کیا گیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چارباغ ابرار احمد وزیرکی نگرانی میں 12 سے 18 سال کے افراد کی ویکسین کے عمل کا آغازکردیا گیا۔ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت سکولوں میں طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کی جا ئے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button