محکمہ معدنیات کی کارروائی،سات افراد گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )محکمہ معدنیات سوات کی کاروائی، دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی کھدائی کرنے والے سات افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ معدنیات کے انسپکٹر شیراز خان اور انسپکٹر محمد اقبال نے دیگر ساتھیوں کے  ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ادنی معدنیات پر غیر قانونی کام کرنے والے سات افراد کو دھر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک ایکسویٹرز اور دیگر مشینری پولیس کے حوالے کردی۔ کارروائی مدین، فضاگٹ اور دیگر علاقوں میں کی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button