سوات میں جنازگاہوں، مساجد، مدارس اور کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ، ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

سوات : ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں جنازگاہوں کی تعمیر و بحالی، مساجد کی تعمیر، مسجد برآمدوں کی تعمیر، مدارس کی تعمیر و بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سید نعمان علی شاہ، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر خورشید علی، ریجنل سپورٹس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سوات، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں عوامی ضرورت کے تحت تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا، جن میں جنازگاہوں کی تعمیر و بحالی، مساجد کی تعمیر، مسجد برآمدوں کی تعمیر، مدارس کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر منصوبے شامل تھے۔

اس کے علاوہ تحصیل بابوزئی میں کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تمام منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے ضروری منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام مقررہ معیار، قواعد و ضوابط اور شفاف طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات بروقت فراہم کیے جا سکیں۔

Show More
Back to top button