سوات: بیوی کے قتل میں ملوث شوہر آلۂ قتل سمیت گرفتار

سوات: تھانہ سیدو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں شوہر کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، واقعہ اجڑ گلکدہ میں پیش آیا تھا، جہاں مقتولہ کے شوہر امیر زمان ولد بخت نواب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ سیدو ضیاء الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل (پستول) بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More
Back to top button