سوات: قمبر سٹی سنٹر میں بارش کا پانی جمع، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ٹریفک بحالی میں مصروف

سوات: حالیہ بارشوں کے باعث قمبر سٹی سنٹر میں سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 سوات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ریکوری ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پانی میں پھنسنے والی گاڑیوں کو نکالنے اور ٹریفک کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

Show More
Back to top button