سوات: منگلور شالدرہ میں فیلڈر گاڑی کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

سوات: منگلور شالدرہ کے مقام پر فیلڈر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 4 شدید زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کیا گیا، جبکہ 3 بچوں کو مقامی گاڑی کے ذریعے منگلور ہسپتال منتقل کیا گیا۔



