سوات: اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کا تعلیمی و صحت مراکز کا دورہ، سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ سلطان نورالدین احمر نے تحصیل چارباغ کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں اور بنیادی مرکز صحت کا دورہ کرکے دستیاب سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر چارباغ نے گورنمنٹ ہائی سکول گلی باغ، گورنمنٹ مڈل سکول گلی باغ، گورنمنٹ پرائمری سکول گلی باغ، گورنمنٹ مڈل سکول دکوڑک اور گورنمنٹ پرائمری سکول دکوڑک کا دورہ کیا۔

دورانِ معائنہ انہوں نے اساتذہ اور عملے کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ عملے کو تعلیمی ماحول مزید بہتر بنانے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے مناسب انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر چارباغ نے بنیادی مرکز صحت گلی باغ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی، ای پی آئی رجسٹر، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر تعلیمی اور طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی بروقت حاضری اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Show More
Back to top button