سیدو شریف کے علاقے شگئی اور سرینا ہوٹل کے سامنے تجاوزات کے خلاف آپریشن

سوات : سیدو شریف کے علاقے شگئی اور سرینا ہوٹل کے سامنے انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں سے عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔
انتظامیہ کے مطابق آپریشن اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی زرک یار خان طورو اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر افنان رضا کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں ٹی ایم اے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، پولیس، لیویز اور ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران سڑکوں اور عوامی راستوں پر قائم عارضی تجاوزات ہٹائی گئیں، تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔
انتظامیہ کے مطابق عوامی راستوں کی بحالی اور شہریوں کی آمدورفت میں سہولت کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



