اشتہار

سوات: ملم جبہ میں غیرت کے نام پر خاتون قتل کیس، شوہر گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

سوات () تھانہ ملم جبہ کی حدود سپین اوبو میں ایک خاتون کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اشتہار

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد غلام حسین ولد رسول خان کے خلاف اپنی اہلیہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ ملم جبہ میں درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ ملم جبہ شریف اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

اشتہار

اشتہار