اشتہار

بٹ خیلہ: راستے کے تنازعے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، کمسن بچی زخمی

بٹ خیلہ: ضلع ملاکنڈ کے علاقے اتحاد کالونی میں راستے کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی۔

لیویز حکام کے مطابق دوست محمد اور علی اکبر کے درمیان راستے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دوست محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی علی اکبر اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

اشتہار

واقعے میں ایک کمسن بچی بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ملاکنڈ لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار

اشتہار