سوات () والیِ سوات میانگل عبدالحق جہانزیب کی 118ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ودودیہ ہال سیدو شریف میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور اساتذہ کو ’’والیِ سوات ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔
سوات ریلیف انیشی ایٹو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں والیِ سوات کی نواسی اور ادارے کی چیئرپرسن زیب النساء جیلانی، ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبداللہ شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نعمت اللہ، میانگل شہریار امیرزیب، میانگل امیرزیب شہریار، خپل کور فاؤنڈیشن کے محمد علی، اساتذہ، طلبہ اور مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اشتہار
تقریب کے دوران مقررین نے والیِ سوات کی زندگی، انتظامی خدمات اور خطے کی ترقی کے لیے ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کے شعبوں میں ان کی خدمات کا بھی ذکر کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر سرکاری سکولوں کے نمایاں اساتذہ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ محمد ہلال کو والیِ سوات ایوارڈز اور نقد انعامات دیے گئے۔
اشتہار
اشتہار