اشتہار

سوات ہوٹل کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی، سیاحت کے فروغ کے روشن امکانات، ملک عدیل اقبال

سوات (عارف احمد) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال نے کہا ہے کہ وادی سوات میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حکومت سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سوات ہوٹل (سابقہ سوات سرینا) کی پری بڈ میٹنگ میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملک عدیل اقبال کے مطابق میٹنگ کے دوران سرمایہ کاروں کو نیلامی کے طریقہ کار، شرائط اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے روڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اشتہار

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران سوات میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا خصوصاً سوات سیاحوں کے لیے ایک پرکشش اور محفوظ مقام بن چکا ہے۔

اشتہار

اشتہار