سوات () یونیورسٹی آف سوات کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے چارج سنبھالتے ہی طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فزیکل (اِن پرسن) کلاسز کے آغاز کے ساتھ ہی آج سے بس سروس دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے بتایا کہ حکومتی سطح پر ایندھن کی بچت سے متعلق پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے تمام افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لے کر جنرل پول کے حوالے کر دی گئی ہیں، تاہم طلبہ کو درپیش سفری مشکلات کے پیش نظر ٹرانسپورٹ سہولت بحال کی گئی ہے۔
اشتہار
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات نسبتاً دور دراز مقام پر واقع ہے، جس کے باعث طلبہ، بالخصوص طالبات، کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بس سروس دوبارہ شروع کی گئی ہے۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا سب سے اہم سرمایہ اس کے طلبہ ہوتے ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ ان کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے گی۔ ان کے مطابق طلبہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
اشتہار
اشتہار