اشتہار

سوات: مینگورہ میں منشیات فروش گرفتار، 2 کلو 70 گرام چرس برآمد

سوات: مینگورہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران عدنان ولد حضرت حسین، سکنہ مینگورہ، کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 2 کلو 70 گرام چرس برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اشتہار

پولیس نے ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اشتہار

اشتہار