اشتہار

سوات کے علاقے منگلور میں باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل، ملزم گرفتار

سوات (عارف احمد)کے علاقے منگلور کے گاؤں سالنڈہ سیرئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر باپ نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے کو قتل کر دیا۔

اشتہار

پولیس کے مطابق ملزم میاں گل بہار نے اپنے بیٹے محمد رحیم عرف تور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مزید حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اشتہار

اشتہار