اشتہار

سوات: ہیٹ ویو کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی آگاہی مہم جاری، شہریوں میں او آر ایس محلول تقسیم

سوات () چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 سوات نے ضلع بھر میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ یہ سرگرمیاں ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی نگرانی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی قیادت میں جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار مختلف عوامی مقامات، بازاروں، ٹرانسپورٹ اڈوں اور سیاحتی علاقوں میں شہریوں کو شدید گرمی کے ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں میں او آر ایس محلول بھی تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

اشتہار

ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں و مریضوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

اشتہار

اشتہار