آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ،آڈٹ آفیسر کی جانب سے ٹھیکداروں کے بقایاجات تاحال جاری نہ ہو سکے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26نومبر2017ء)ٹی ایم اے خوازہ خیلہ کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی،ٹھیکداروں کے لاکھوں روپے کے بلز تاحل بند،ٹھیکداروں نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی،ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے خوازہ خیلہ کے آڈٹ آفیسر کی جانب سے ٹھیکداروں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے اور اُن کے منظور شدہ ٹینڈروں کے رقوم تاحال جاری نہیں کئے گئے ہیں ،متاثرہ ٹھیکداروں کا کہنا ہے کہ ہر ٹھیکدار کے لاکھوں روپے ابھی تک نہیں دئے گئے اور آڈٹ آفیسر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،متاثرہ ٹھیکداروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے پیسے انہیں دئے گئے تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button