کالج کالونی میں فریقین کے درمیان فائرنگ، بیچ بچاؤ کرنے والا راہ گیر جاں بحق، ایک شخص زخمی

سوات: تحصیل بابوزئی کے علاقے کالج کالونی میں دو فریقین کے درمیان جاری تنازعے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں بیچ بچاؤ کرنے والا 40 سالہ راہ گیر زین العابدین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے زین العابدین نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، جبکہ دوسرے زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔



