سابقہ شوہر نے سابقہ بیوی کے شوہر کو قتل کردیا،فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر بچی بھی جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 جنوری 2018ء ) سوات کی تحصیل بحرین میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر بچی سمیت ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرا زخمی۔ پولیس زرائع کے مطابق بحرین میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی جس کی شادی میاندم میں دوسرے شخص سے ہوئی تھی۔ سابقہ شوہر نے فائرنگ کرکے سابقہ بیوی کے شوہر کو قتل کردیا ۔ جبکہ فائرنگ کی زد میں اکر راہ گیر بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کرنے والے نے مبینہ طور اپنے سابقہ سسر کو بھی زخمی کردیا ۔ زخمی اور جانبحق افراد سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردئیے گئے ۔ پولیس نے ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More