ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان کا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نور ولی خان سے ملاقات۔

قلعہ بالاحصار پشاور میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان سے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئ جی ایف سی نے سماجی کارکنان کی ضلع مہمند کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے کاوشیں جاری ہیں تاکہ قبائلی نوجوانوں کو تعلیم مہیا کر کے ہنرمند بنایا جا سکے۔ ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے نجیب اللہ نے 2014 میں فرنٹیئر کور کے تعاون سے یکہ غنڈ میں مشعال لائبریری قائم کی۔ 2021 میں انہوں نے علاقے کے بچوں کے لئے لائبریری میں جگہ مختص کی۔ اور علاقہ کی خواتین کے لئے مشعال سکل سینٹر بھی قائم کیا۔ ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے انجینئر سراج خان صافی پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوتھ کنونشنز اور فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ جبکہ وہ فاٹا یوتھ جرگہ کے ایک اہم رکن کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More