بچی کا نکاح، ستر سالہ شخص اور بچی کا والد گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل بریکوٹ میں تیرہ سالہ بچی کے ساتھ نکاح کرنے والا ستر سالہ شخص او بچی کے والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقیات جاری ہے ۔ ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان نے ڈی ایس پی بریکوٹ حسن شیر اور ایس ایچ او غالیگے روشن علی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستر سالہ حنیفہ نے چند دن قبل تیرہ چودہ سالہ مبینہ سے نکاح کیا تھا جس پر بچی کے والدین بھی راضی تھے، جیسے ہی سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر خبر شائع ہوئی تو پولیس نے فوری کارروائی کی اور شادی روک لی ۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے والد اور ستر سالہ حنیفہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے جبکہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور چائلڈ میرج کے دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ غلام صادق کے مطابق بچی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے بھی پیش کیا گیا ہے اور مزید تحقیقیات بھی جاری ہے ، تحقیقیات مکمل ہونے کے بعد نکاح خواں اور گواہوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More