یونیورسٹی آف سوات میں تین روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27ستمبر2017ء )یونیورسٹی آف سوات سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن کے آن کیمپس ٹریننگ پروگرام کے تحت تین روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے جس میں یونیورسٹی کے انتظامی آفیسربشمول کلریکل سٹاف نے کثیرتعداد میں شرکت کی،یونیورسٹی کے انچارج و رجسٹرار ڈاکٹرحسن شیر نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں ہائیرایجوکیشن کمیشن کاشکریہ ادا کرتے ہوئے شرکاء پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے منتظمین کی حیثیت ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتی ہے،طلباء وطالبات، فیکلٹی ممبران اور علاقے کی عمائدین کی بہترانداز میں خدمات کے لئے جدیدطریقہ کارکوسمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی ایچ ای سی کے تعاؤن سے وقتاََ فوقتاََ اپنے سٹاف کے لئے ایسے مفید تربیتی پروگرامات کا انعقاد کرتی ہے۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی تربیتی پروگرامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں ٹریننگ آرگنائزر ارشد علی خان ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، شاہد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹرپی اینڈڈی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ اُن کی کوششوں سے وومن کیمپس کے لئے تیارشدہ پی سی ون کوہائیرایجوکیشن کمیشن دوسری یونیورسٹیوں کے لئے بطورماڈل پیش کرتی ہے جوہمارے لئے باعث فخرہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More