جنرل منیجر کی معطلی کے بعد ڈبلیو ایس ایس سی کے آڈٹ کے احکامات جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات و سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی قاسم علی خان نے ڈبلیو ایس ایس سی کمپنی کے 2023 تا 2024 فائننشل ائیر کا آڈٹ کرانے کے احکامات جاری کردئے ہیں، ڈی سی سوات نے سکرونٹی کمیٹی کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا، ایک ہفتہ بعد آڈٹ کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی ۔ چند دن قبل ڈبلیو ایس ایس سی کے جنرل منیجر آصف سلیم کو بھی معطل کیا گیا تھا، آصف سلیم پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے او بغیر اطلاع دئے لوگوں کو ترقی دینے کے الزامات تھے ۔ ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایس ایس سی پر پہلے ہی سے مالی بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں، لاکھوں روپے کی بے قاعدگیوں اور کرپشن کے الزامات میں پہلے سی ای او شیدا محمد کو بھی اپنے عہدے سے ہٹایا گیا تھا جبکہ صفائی کرنے والے سیکڑوں ملازمین بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بروقت تنخواہ نہ ملنے پر آئے روز احتجاج کرتے رہتے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More