مٹہ فضل بانڈہ میں مکان کی چھت گر گئی، چار افراد جاں بحق،چھ زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ فضل بانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فضل بانڈہ میں شدید برفباری اور بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گھر کے افراد ملبے تلے دب گئے، مقامی افراد اور ریسکیو1122 نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے چار لاشیں اور چھ افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا، ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More