سوات میں بارش و برفباری، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی مقامات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے اور راستے کھولنے کا کام بدستور جاری ہے ۔ ترجمان یو ایس ڈی اے سعید الرحمان کے مطابق کالام،مہوڈنڈ،مالم جبہ،گبین جبہ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈی سی سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے شاہراوں سے برف ہٹانے کے لیے احکامات جاری کردئے ہیں، ترجمان کے مطابق شاہراوں سے برف ہٹانے کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت، این ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے، پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے ڈی جی یو ایس ڈی اے نے ہدایات جاری کردی ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری نےکس روڈ، تحصیل روڈ بجلی گھر تک بازار روڈ سے برف ہٹا کر ٹریفک کے لیے بحال کردیا، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاوہ دیگر ادارے بھی متاثرہ شاہراوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں،ملم جبہ روڈ پر ٹریفک بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے متاثرہ شاہراوں سے برف ہٹانے کاکام جاری ہے ۔ ترجمان یو ایس ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیاح برف باری کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں،سیاحتی مقامات پر موجودہ صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے سیاح ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں،ملم جبہ،کالام ،گبین جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر جانے والے سیاح گاڑیوں میں چین کا استعمال ضرور کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More