شیخ ملی بابا کی یاد میں پشتو مشاعرے کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10اکتوبر2017ء)خیبرپختونخوا کے معروف معالج ڈاکٹر شیر محمد خان نے کہا ہے کہ ادیب اور شعراء کرام معاشرے کے اصلاح میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ پختون قوم کے لئے شیخ ملی بابا کی خدمات لازوال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قمبر میں ڈاکٹر امیر فیاض پیر خیل کی رہائشگاہ پر شیخ ملی بابا مرحوم کی یاد میں مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق ، سوات ادبی سانگہ کے صدر فضل محمود روخان ، چیئرمین روح الامین نایاب ، عثمان اولس یار ، عبدالعلی آشنا اور دیگر شعراء کرام نے شیخ ملی بابا کی خدمات اور پشتو ثقافت کے حوالے سے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ تقریب میں پیش ہونیوالے مقالوں اور شعراء کے کلام کو کتابی شکل دینے کا اعلان ہوا کتاب کے اشاعت کے اخراجات ڈاکٹر شیر محمد خان اداکرینگے۔ مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت پختون قوم اور ملک کیلئے بے تحاشا خدمات ادا کرنے اور قربانیاں دینے والے مشاہیراورمرحوم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے قبروں کو تعمیر کریں۔ سوات ادبی سانگہ کی جانب سے علاقے میں امن برقرار رکھنے اورثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More