نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج ملاکنڈ کے ٹرائلز مکمل ہو گئے

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10نومبر2017ء)نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج مالاکنڈڈویژن کے ٹرائلز مکمل ، ٹرائلز میں سات اضلاع سے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء وطالبات نے شرکت کی،خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ یوتھ کارنیوال میگا چیلنجز کے مقابلے ودویہ ہال میں منعقد کئے گئے ،جس میں کثیر تعداد میں مالاکنڈڈویژن کے مختلف اضلاع سے تیس کٹیگریز میں طلباء وطالبات نے حصہ لیا، کٹیگریز میں پشتو ، اردو اور انگلش میں سنگنگ، ڈرامے، خاکے پینٹنگ ، کیلگرافی، موسیقی بینڈز، تقاریر ، کلچرل ڈانس سمیت دیگر مقابلے ہوئے ، ان مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات صوبائی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینگے، ڈائریکٹر اف سپورٹس و یوتھ افئیرز کے تعاون جبکہ لیزان کارپوریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے کرائے گئے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں