صوبے کا نگران وزیر اعلیٰ کون ہوگا، مذاکرات میں نام فائنل

پشاور(آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلان آج ممکنہ طور پر کر دیا جائے گا تین روز قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان کامیاب مذاکرات ہو ئے تھے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے پچیس مئی تک کی ڈیڈ لائن طلب کی تھی تاکہ مرکزی قیادت سے نگران وزیر اعلیٰ کے بارے میں باہمی مشاورت کی جا سکے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی اسضمن میں با ہمی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان کل تک نہ ہونے کے باعث 31مئی تک کی ڈیڈ لائن موجود ہیں اور اٹھائیس مئی کو اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر اندر نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری لازمی ہو گی بصورت دیگر معاملہ یکم جون کو پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا اور پارلیمانی کمیٹی بھی اگر اعلان نہ کر سکی تو چار جون کو یہ اختیارات الیکشن کمیشن کو منتقل ہوجائینگے جو کہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر اعلان کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More