شوکت علی اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی سے مستعفی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 جون 2018ء) قومی وطن پارٹی سوات کے دیرینہ کارکن اور رہنما ، تحصیل کونسلر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شوکت علی خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ نے ان کو پی کے 5 کے لئے ٹکٹ جاری کیا تھا جس کے بعد انہوں نے تحصیل کونسلر کے عہدہ سے استعفیٰ دے کر کاغذات نامزدگی جمع کرادئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ان سے ٹکٹ لے کر دوسرے امیدوار کو دے دیا جس پر پارٹی کے عہدیدار اور کارکن سخت ناراض ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں اور کارکنوں سمیت قومی وطن پارٹی سے استعفیٰ کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں پی کے 5سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More