اشتہار

شانگلہ: پورن میں جشن کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ، وفاقی وزیر امیر مقام کے بھتیجے انجینئر طاہر حسین سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

شانگلہ () ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن میں گریڈ اسٹیشن کی مشینری پہنچنے پر منعقدہ جشن کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کے الزام میں پولیس نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے بھتیجے انجینئر طاہر حسین اور اسلام نامی ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ اسٹیشن کی مشینری علاقے میں پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور مقامی افراد نے جشن منایا۔ شرکاء نے الوچ بازار میں جلوس نکالا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مشینری کے ہمراہ زیرِ تعمیر گریڈ اسٹیشن تک پہنچے۔

پولیس کے مطابق تقریب کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہونے پر تھانہ الوچ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اشتہار

دوسری جانب سابق ایم پی اے فضل اللہ پیر محمد خان نے مقدمے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمہ قرار دیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ تقریب کے دوران نوجوانوں نے آتش بازی کی تھی اور گریڈ اسٹیشن کی مشینری کی آمد پورن کے عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار

Amir MuqaamShangla

اشتہار