میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال، ضلع بھر میں مریض دوائی ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئے، عوام میں شدید غم و غصہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 مئی 2018ء) ضلع سوات میں میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال کے باعث عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سیدوشریف ہستپال کے کیجولٹی اور وارڈوں میں خراب صورتحال، دوائی کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے عوام تھک گئے ، ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی ڈرگ ایکٹ کیخلاف سوات کے تمام میڈیکل سٹوروں ، کلینکس اورکمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن سے منسلک تمام دوائی فروشوں نے نامعلوم مدت تک دکانیں، کلینکس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کی وجہ سے سیدو شریف ، سنٹرل ہسپتال ، کبل ، خوازہ خیلہ، بریکوٹ مدین، کالا م اور مٹہ میں میڈیکل سٹوروں کی دکانیں مکمل طور پر بند ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ایمرجنسی میں لانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ڈرگ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک صوبائی حکومت ایکٹ واپس نہیں لے گی اس وقت تک دکانیں بند رہیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More