عام انتخابات 2018، ملک بھر میں جاری انتخابی مہم کا آج آخری روز،رات 12 بجے تک کا ٹائم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جولائی 2018ء)ملک میں نئے عوامی نمائندوں کا انتخاب 25 جولائی کوہوگا لیکن قانون کے مطابق سیاسی جماعتیں اورآزاد امیدواروں کے پاس انتخابی جلسوں کا آج آخری روز ہے۔ سیاسی اکھاڑے میں اترنے والوں کو آج رات 12 بجے اپنی انتخابی مہم کو ہر صورت ختم کرنا ہو گا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور میڈیا کے لیے ہدایات نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار پولنگ کے روزسے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں۔  23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر دی جائے اس کے بعد کسی قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں یا کارنر میٹنگز پر پابندی ہو گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More