عوام نے 2018 انتخابات میں کرپٹ عناصر سے اس ملک کو نجات دلائی ہے، انجیبئر عمر فاروق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 25 آگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں ووٹ کے ذریعے اس ملک میں انقلاب لایا گیا ہے اور عوام نے ستر سالہ کرپشن اور اس ملک کو لوٹنے والے عناصر کو مسترد کرکے عمران خان کے پالیسیوں پر اعتماد کیا ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام نے عام انتخابات میں عمران خان کے ایک اواز پر چوروں ،لٹیروں اور کرپٹ عناصر سے اس ملک کو نجات دلائی ہے اسلئے اب اس ملک کے تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماء سیاسی سوچ کا مظاہرہ کرکے اور تمام سیاسی اختلافات کے باوجود عوام کی مینڈیٹ کا خیال رکھتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دیں اور انہیں موقع دیں کہ وہ اس ملک کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس وژن کے تحت ملک گیر کامیابی حاصل کی ہے اسکو حقیقی معنوں میں تبدیل کرنے کیلئے اس ملک کے عوام انکے ساتھ ہیں اور اسکی تکمیل کیلئے پوری قوم بھی دعا گو ہے تاکہ اس ملک سے کرپشن ،پسماندگی اور نا انصافی کا خاتمہ ہوسکیں کیونکہ اس ملک کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ترکی میں خونی انقلاب ایا تھا لیکن پاکستان میں ستر سال بعد ووٹ کے ذریعے انقلاب ایا ہے اب یہاں کے عوام عمران خان اور انکی ٹیم سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس ملک سے جہالت ،غربت ،کرپشن اور نا انصافی کا خاتمہ کریں اور نئے پاکستان کو عملی جامہ پہنائیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More