سوات بھر میں غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی، پانچ سیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جنوری 2019ء) سوات کے مختلف علاقوں میں خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کے دوران پانچ کلینکس سیل کردئے جبکہ ایک لیبارٹری کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعیدالرحمن کی سربراہی میں ٹیم نے سوات کے مختلف علاقوں میں غیر رجسٹرڈپانچ کلینکس جن میں لیڈی ڈینٹل کلینک ،جسے عطائی ڈاکٹر سیدمنورشاہ چلارہا تھا، کو سیل کردیا۔ مذکورہ عطائی ڈاکٹر مریضوں کو ویٹرنری انجکشن لگاتا تھا، جو موقع پر برآمد کرلئے گئے۔ خیبر ڈینٹل کیئر کلینک کو سیل کرکے اُس کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی مذکورہ کلینک کو حلیم زادہ چلارہاتھا جو کوالیفائیڈ نہیں تھا۔ اسی طرح میاں سرنزیب کلینک اور محمد اقبال کلینک کو جو کہ غیر قانونی طورپر چلائے جارہے تھے کو بھی سیل کردیا گیا۔ طارق ہومیو کلینک تیموری میڈیکل لیبارٹری اینڈ کلینک ڈاکٹر انورعلی کے نام سے رجسٹرڈ تھا، لیکن رجسٹریشن زائدالمیعاد ہونے کے باعث اُس کو تجدید کے لئے نوٹس جاری کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More