خپل وزیراعلیٰ سے وابستہ عوامی امیدیں دم توڑنے لگیں ہیں،فضل رحمان نونو

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جنوری 2019ء) قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ صوبائی حکومت اور خصوصاََ خپل وزیراعلیٰ سے وابستہ عوامی امیدیں دم توڑنے لگیں،نہ تو عوامی مسائل میں کمی آئی اور نہ ہی انہیں بنیادی سہولیات میسرآئیں ،عوام پر مختلف ناموں اور شکلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا جو قابل افسوس امر ہے،سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس وقت پاٹا کی حیثیت ختم ہورہی تھی تو اس وقت بھی ہم نے آوازاٹھائی تھی ،اسی طرح عوام سوات اور ملاکنڈڈویژن کے عوام کوٹیکسوں میں دس سال ریلیف دینے کا اعلان ہوا مگراس پر عمل درآمد نہیں ہوا پانچ سال والے ریلیف پر بھی عمل نہ ہوسکا،انہوں نے کہاکہ اب بھی یہاں کے عوام سے بجلی،گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلوں میں ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں جبکہ اب محکمہ حلال فوڈنے ماہانہ ٹیکس وصول کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے اوراس سلسلے میں مذکورہ محکمہ نوٹس بھی جاری کئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے مگر حکومت اس کے برعکس ان پر ٹیکسوں اوردیگر مسائل کا بوجھ ڈال رہی ہے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا تعلق سوات سے ہے مگر پورے صوبے کء بجائے صرف ایک حلقہ تک محدود ہے جبکہ صوبائی حکومت نے بھی عوام کو مایوسی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ عوام کاحکومت پرسے اعتماد اٹھتا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنا اعتماد دوبار بحال کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف اور زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے چاہئے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More