تحصیل کبل کے علاقہ علیگرامہ میں گیس سلنڈر دھماکہ،مکان میں لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جنوری 2019ء) تحصیل کبل کے علاقہ علیگرامہ میں گیس سلنڈر دھماکہ،مکان میں لاکھوں کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل، تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی کی بدولت بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں بھڑکنے والی آتشزدگی سے ملحقہ گھروں کو بچا لیا گیا۔ آگ کی شدت سے پورا گھر متاثر ہوا حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فوری حرکت میں آگئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عمران یوسفزئی کی زیرنگرانی ریسکیو ٹیم نے مسلسل تین گھنٹےفائر فائٹنگ کرتے ہوئی اگ پر قابو پالیا اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 سوات کی فوری کارروائی اور ایک دوسرے سے جڑے پورے محلے کے گھروں کو آتشزدگی سے بچانے پر اسکی حسن کارکردگی کو بیحد سراہا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو حوصلہ افزائی کی خاطر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازنے کی گزارش کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More