ڈبلیو ایس ایس سی (واسا) مینگورہ نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 جنوری 2019ء) ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ سوات نے سالانہ رپورٹ جاری کردی ،مینگورہ کے نو یونین کونسل میں پانی کی بلاتعطل سپلائی کیلئے پانچ نئے تیوب ویلز قائم ،چار کو بحال کرکے پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر کردیا ،شہر سمیت نواحی علاقوں کی صفائی میں کامیابی حاصل کی ،34 ہزار ٹن کچرا ٹھانے لگایا ،ڈیڈک چیرمین کا اظہار اعتماد ،گزشتہ روز سی ای او شیدا محمد خان نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ نے دسمبر2017 میں کام شروع کیا اور عملہ کی دن رات کوششوں اور انکی انتہک محنت کے وجہ سے عوام کو سروسز کی فراہمی یقینی بنائی اور شہر کے عوام کو کم وسائل کے باوجود بہترین سروسیز کی فراہمی میں کامیابی حاصل کی ،انہوں نے کہا کہ جب کمپنی نے کام شروع کیا تو شہر کے عوام پانی کیلئے سڑکوں پر تھے اور عوام کا نظام نہایت ہی بدتر تھا لیکن عملہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کے کمی کے باوجود عوام کو پانی کی سپلائی یقینی بنائی اور پانی کے مسائل حل کرکے اپنے احداف پورے کئے ،جبکہ عوام کو بغیر کسی تعطل کے پانی کی فراہمی کے نظام کو مذید بہتر بنانے کیلئے چار خراب ٹیوب وزیلز کو فنکشنل کیا اور پانچ نئے ٹیوب ویلز بھی بنائے گئے ،جبکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے7000 فٹ بوسیدہ پائپ تبدیل کرتے ہوئے نئے پائپ بچھائیں ،اور سسٹم کی بہتری کیلئے 850 والو تبدیل کئے ،19 عدد پانی کے پمپ تبدیل کئے ،جبکہ دور جدید میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے سوات کی تاریخ میں پہلی دفعہ سات بوسیدہ ٹیوب ویلز کیلئے نئی عمارات تعمیر کئے گئے جوکہ ماڈلز ہے ،انہوں نے کہا کہ شہر کے عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کیلئے 34000 ٹن کچرا ٹھانے لگایا گیا اور شہر کی صفائی میں بھر پور کردار ادا کرتے پہلی بار یہاں کے عوام کو بہترین اور صاف ماحول فراہم کیا انہوں نے کہا کہ وسائل کے کمی کی باوجود عوام کو بہتر سروسیز کی فراہمی کو یقینی بنایا ،اور پانی کے بلوں کو کمپوٹراز اور بینکوں کے زریعے جمع کرانے کا نظام بناکر اسکو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کیا اور اب تمام نظام کو کمپئوٹراز کیا گیا ہے جس سے ایک مکینزم کے تحت شفاف بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 8860 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ۔مذید کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان ڈبلیو ایس ایس سی کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور انشاء اللہ فنڈ کا مسئلہ بہت جلد حل ہوجائیگا جس کے بعد سروسیز کی فراہمی میں مذید تیزی اور بہتری آجائیگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More