سلمان خان نے اٴْس وقت میرا ساتھ دیا اور اداکاری کوسراہا جب کسی کو بھی مجھ پر یقین نہیں تھا،شاہ رخ خان

تمام دوستوں نے فلم ’دل والے دلہنیا لے جائینگے‘ میں اداکاری پر تنقید کی صرف سلمان خان نے کہا یہ زبردست فلم ہے، تمام ساتھی اداکارائوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا، انٹروی

ممبئی، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سلمان خان نے اٴْس وقت میرا ساتھ دیا اور اداکاری کوسراہا جب کسی کو بھی مجھ پر یقین نہیں تھا۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے ماضی کے واقعات دہراتے ہوئے کہا ’مجھے آج بھی یاد ہے جب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا پریمئر ہوا تھا اس وقت میرے سب دوست میرے ساتھ بیٹھے تھے، سکرین پر فلم کا سین چل رہا تھا جس میں میں کہتا ہوں’راج اگر یہ تجھ سے پیار کرتی ہے تو پلٹ کے دیکھے گی، پلٹ پلٹ پلٹ‘ اس وقت وہاں موجود میرے تمام دوستوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا اس سین کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اگر لڑکی نہیں پلٹی تو تم اسے ماردوگے جیسے بازیگر میں تم نے شلپا شیٹھی کو ماردیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا اگر تم اس فلم میں نہ ہوتے تو شاید یہ فلم زیادہ اچھی ہوتی، یہ بات سن کر میں بہت اداس ہوگیا تھا تاہم سلمان خان وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے فلم دیکھ کر کہا یہ فلم زبردست ہے‘۔
شاہ رخ خان بھی یہ قصہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنی فلموں کی تمام اداکاراؤں کا شکریہ اداکیا جن کی وجہ سے انہیں ’رومینٹک ہیرو‘ کا خطاب ملا۔ کنگ خان نے کہا میں رومینٹک سین کرتے ہوئے بہت گھبراتا تھا تاہم میری ساتھی اداکاراؤں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ چاہے وہ کاجول، مادھوری یا جوہی چاؤلہ ہو، میں ان تمام خواتین کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More