سوات ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال،مریض رل گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)  سوات کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ”آر ایچ اے اورڈی ایچ اے“ کے خلاف ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے دوسرے روز بھی ہڑتال کی۔ صرف ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔ ہڑتال کی وجہ سے دوسرے روز بھی دور دراز سے آنے والے مریض خوار ہوتے گئے۔ہڑتال کی وجہ سے ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں سے آنے والے مریض دن بھر انتظار کے بعد سہ پہر کو ڈاکٹروں کی نجی کلینکوں میں گئے، جہاں مریضوں کا معائنہ اور آپریشن کیے گئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے ڈاکٹروں کے نجی کلینکس میں مریضوں کا غیر معمولی رش رہا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More