کمراٹ سے کالام، پتراک سے تل اور کمراٹ سے جاز بانڈہ تک سڑکیں تعمیر کی جائیگی۔ عاطف خان

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا کہ دیر بالا کے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی بہت جلد 67 کلومیٹر کمراٹ سے کالام،47 کلومیٹر پتراک سے تل اور14 کلومیٹر کمراٹ سے جاز بانڈہ تک سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان اور محکمہ سیاحت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سینئر وزیر کو ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت تمام سیاحتی مقامات تک منظور شدہ سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے ماسٹر پلان اور فیزیبلٹی رپورٹ سمیت تمام کام جلد ازجلد مکمل اور تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ میں سڑکوں کی تعمیر بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لئے سڑکوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے کی وجہ سے گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال سب سے زیادہ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔انہوں نے کہا کہ دیر بالا کے پر فضا ءمقام کمراٹ تک سڑکوں کی تعمیر یقینی بناکر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More