بچوں کے ہاتھوں میں موبائل فون کی بجائے کتاب دی جائے۔ محمد اسد قاسم

بچوں کو موبائل فون سے دور رکھا جائے اور ان کے ہاتھوں میں موبائل کی بجائے کتاب دی جائے تاکہ ان کے پڑھنے کا سلسلہ رواں دواں رہ سکے

موبائل فون کے نقصانات اور کتاب کے فوائد پرسوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے زیر اہتمام آگہی سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی محمد اسد قاسم تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسد قاسم، فضل رحمان خان، عزیز احمد،دریاب دولت خیل اور دیگر نے کہا کہ موبائل فون کے آنے سے مشکلات میں کافی کمی آئی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں اس کے ذریعے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں لیکن اس کے ساتھ اس فون نے ہماری زندگی محدود کررکھی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) موبائل فون کے نقصانات اور کتاب کے فوائد پرسوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے زیر اہتمام آگہی سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی محمد اسد قاسم تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسد قاسم، فضل رحمان خان، عزیز احمد،دریاب دولت خیل اور دیگر نے کہا کہ موبائل فون کے آنے سے مشکلات میں کافی کمی آئی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں اس کے ذریعے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں لیکن اس کے ساتھ اس فون نے ہماری زندگی محدود کررکھی ہے دوستوں اور رشتہ داروں سے دور کرلیا،حجروں میں بھی بیٹھنے نہیں دیتا اور اگر کہیں بیٹھنا ہو تو وہ بھی سارے لوگ موبائل میں لگے رہتے ہیں ایک دوسرے کے پاس ہوتے ہوئے بھی دوریاں پیدا کردی ہیں اس کے ساتھ اس کا اثر بچوں پر بھی پڑرہاہے انہیں کتاب سے دور کرلیا اور گھر تک محدود کردیا ہے لہذا بچوں کو موبائل فون سے دور رکھا جائے اور ان کے ہاتھوں میں موبائل کی بجائے کتاب دی جائے تاکہ ان کے پڑھنے کا سلسلہ رواں دواں رہ سکے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا بچوں کو سمارٹ فون دینا ان کی مستقبل پر خود لات مارنا ہے تو ایسا ہرگز نہ کیا جائے ان کو کم ازکم جماعت دہم تک موبائل فون یعنی سمارٹ فون سے دور رکھا جائے یہ اساتذہ اور والدین سمیت معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ بچوں پر نظر رکھیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More