خیبر پختونخواہ میں پولیوکے مزید دو نئے کیس رپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے پولیو کے دو کیس سامنے آئے ہیں

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید دو نئے کیس سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے پولیو کے دو کیس سامنے آئے ہیں ، جہاں بالترتیب 2 سال اور 9 ماہ کی عمر کے بچوں میں وائرس کی شناخت ہوئی ہے۔ملک میں سال 20-2019 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 130 کے قریب ہوگئی ہے

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید دو نئے کیس سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے پولیو کے دو کیس سامنے آئے ہیں ، جہاں بالترتیب 2 سال اور 9 ماہ کی عمر کے بچوں میں وائرس کی شناخت ہوئی ہے۔ملک میں سال 20-2019 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 130 کے قریب ہوگئی ہے۔

پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اب دنیا سےیہ بیماری خاتمے کے قریب ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان پولیو وائرس سے متاثرہ افغانستان اور نائیجیریا کے ساتھ دنیا کے صرف تین ممالک میں سے ایک ہے۔ نائیجیریا میں گزشتہ تین سال سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں ہےجس کے بعد اسے پولیو سے پاک ملک کے طور پر جلد ہی تصدیق کردی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More