شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

عدالت کی جانب سے ڈیلی میل اخبار اور صحافی ڈیوڈ روز کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ من گھڑت اسٹوری عمران خان نیازی کی ہدایت پر چھاپی گئی، نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑ نہ ہوتا تو میرے خلاف آشیانہ کیس نہ ہوتا، چیف جسٹس نے عدالت میں کہا کہ نیب بتائے شہبازشریف نے کہاں کرپشن کی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کا آج تک مجھے فارمل نوٹس نہیں ملا، نوازشریف کی زیر قیادت پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں سینکڑوں بلین بچائے تاہم عمران خان کے حواریوں نے جو کچھ کیا اس کا لندن ہائی کورٹ میں انصاف ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دعویٰ 14 جولائی کو ان کے خلاف شائع ہونے والے آرٹیکل پر دائر کیا گیا ہے، آرٹیکل میں شہباز شریف پر برطانوی عوام کے ٹیکس کے پیسے کی خرد برد کا الزام لگایا گیا تھا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے ڈیلی میل اخبار اور صحافی ڈیوڈ روز کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ من گھڑت اسٹوری عمران خان نیازی کی ہدایت پر چھاپی گئی، نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑ نہ ہوتا تو میرے خلاف آشیانہ کیس نہ ہوتا، چیف جسٹس نے عدالت میں کہا کہ نیب بتائے شہبازشریف نے کہاں کرپشن کی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کا آج تک مجھے فارمل نوٹس نہیں ملا، نوازشریف کی زیر قیادت پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں سینکڑوں بلین بچائے تاہم عمران خان کے حواریوں نے جو کچھ کیا اس کا لندن ہائی کورٹ میں انصاف ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دعویٰ 14 جولائی کو ان کے خلاف شائع ہونے والے آرٹیکل پر دائر کیا گیا ہے، آرٹیکل میں شہباز شریف پر برطانوی عوام کے ٹیکس کے پیسے کی خرد برد کا الزام لگایا گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...