چینہ مارکیٹ کے دکانداروں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

مشتعل دکانداروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے چینہ مارکیٹ پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، دکانیں بند کردی گئی، دکانداروں نے نشاط چوک میں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ منگل کے روز چینہ مارکیٹ مینگورہ میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے کھلی دکانوں کو بند کردیا جس کے بعد مارکیٹ کے دکانداروں نے مشتعل ہوکر نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر بازار کے صدر ارشد خان اور دیگر مظاہرین نے کہا کہ مینگورہ میں ستر فی صد دکانیں کھلی ہوئی ہیں جبکہ سبزی منڈی اور گوشت مارکیٹ میں بھی لوگوں کا ہجوم رہتا ہے اسی طرح احساس پروگرام کے سنٹروں میں بہت زیادہ بھیڑ لگی رہتی ہیں اس کے باوجود چینہ مارکیٹ کو بند رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر دکانوں کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے لیکن ہمارے لئے انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے،لاک ڈاؤن کے باعث ہم معاشی بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں ملازمین کے لئے تنخواہیں نہیں جبکہ دکانوں کے کرائے بھی ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینہ مارکیٹ اور دیگر شاپنگ سنٹروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے یا تو مکمل لاک ڈاؤن کرکے تمام بازار بند کردئے جائے یا ہمیں بھی اجازت دی جائے کہ ہم رزق حلال کما سکے۔ مظاہرین نے نشاط چوک میں دھرنا بھی دیا اور کہا کہ جب تک ہمیں دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More