سوات میں حیاء ڈے کے موقع پر واک کا انعقاد

واک میں جمعیت طلبہ مینگورہ کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ کے زیر اہتمام مینگورہ بازار میں حیاء ڈے کے حوالے سے واک کیا گیا۔ واک میں جمعیت طلبہ مینگورہ کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔واک کے شرکاء سے ناظمِ مقام حافظ محمد یحیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ14 فروری کو حیا ء ڈے سرکاری طور پر منایا جائے، ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کا سلسلہ ختم کیا جائے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہمارے بڑوں نے پاکستان کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہے، پاکستان میں بیرونی ایجنٹوں کی لابی کو کسی صورت نہ تو قبول کریں گے اور نہ ہی پاکستان میں انکو کامیاب ہونے دیں گے،اسلام میں ویلنٹائن ڈے منانے کا نہ تو کوئی تصور ہے اور نہ ہی اس کی کوئی گنجائش ہے،ویلنٹائن ڈے انگریزوں اور غیر مسلموں کی روایات ہے، انکی روایات کو پاکستان میں لاگوں کرنے اورپھیلانے کوہم یکسر مسترد کرتے ہیں،اسطرح کے غلیظ روایات کو پاکستان میں منانے سے فحاشی پھیلنے میں اضافہ ہوگا،جوکہ اسلامی روایات کے سراسر منافی ہے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More