سینیٹ الیکشن کے لئے نامزدگی پورے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے فخر کی بات ہے،گردیپ سنگھ

تحریک انصاف نے سینیٹ میں اقلیتی نشست پر گردیپ سنگھ کو نامزد کردیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات سے تعلق رکھنے والے گردیپ سنگھ کو تحریک انصاف نے سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا۔ گردیپ سنگھ کا آبائی علاقہ ضلع شانگلہ چکیسر ہیں جبکہ وہ سوات میں رہائش پذیر ہیں۔ تحریک انصاف نے سینیٹ میں اقلیتی نشست پر گردیپ سنگھ کو نامزد کردیا ہے ۔ گردیپ سنگھ تحریک انصاف کے سنٹرل گورننگ باڈی مائنوریٹی خیبر پختونخواہ کے صدر بھی ہے۔ گردیپ سنگھ نے زما سوات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں میری نامزدگی نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے لئے فخر کی بات ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More